حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے بیعت کی ان باتوں پر کہ نماز درستی کے ساتھ ادا کروں گا اور زکوٰۃ دیا کروں گا اور ہر مسلمان کا خیر خواہ رہوں گا۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الایمان)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ بندہ ہمیشہ نماز میں رہتا ہے ( نماز کا ثواب ملتا رہتا ہے) جب تک مسجد میں نماز کا انتظار کرتا رہے اور اس کو حدث نہ ہو کہ ایک پرائے ملک والا (جو عربی نہ تھا) بولا اے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ حدث کیا ہے؟ انہوں نے کہا آواز یعنی پاد (ہوا خارج ہونا)۔
(بخاری ،جلد اوّل، کتاب الوضو )حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب کوئی تم میں سے نماز میں اونگھے تو وہ سو رہے۔ یہاں تک کہ نیند کا غلبہ اس سے جاتا رہے کیونکہ اونگھتے میں اگر کوئی نماز پڑھے تو معلوم نہیں (منہ سے کیا نکلے) وہ چاہے ، بخشش مانگنا اور لگے اپنے تئیں کو سنے برا کہنے۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الوضو)حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مجھے پانچ باتیں ایسی ملیں جو مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں ملی ۔ ایک یہ کہ ایک مہینے کی راہ سے (دشمنوں پر) میرا رعب پڑتا ہے، دوسرے یہ کہ ساری زمین میرے لئے نماز کی جگہ اور پاک کرنے والی بنائی گئی تو میری اُمت کا ہر آدمی اس کو (جہاں) نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لے، تیسرے یہ کہ لوٹ کے مال میرے لئے درست ہوئے اور مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کے لئے درست نہیں ہوئے۔ چوتھے یہ کہ مجھ کو شفاعت ملی۔ پانچویں یہ کہ ہر پیغمبر خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا اورمیں عام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب التمیم )حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم اپنے گھروں میں (بھی ) نماز (نفل) وغیرہ پڑھا کرو اِن کو قبر مت بناؤ۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ )حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ (حارث بن ربعی) انصاری صحابی سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ امامہ اپنی نواسی کو اٹھائے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے جو حضرت زینب رضی اللہ عنہا آپؐ کی صاحبزادی اور ابو العاص بن ربیعہ بن عبدشمس (آپؐ کے داماد) کی بیٹی تھیں جب آپؐ سجدہ کرتے تو اُن کو زمین پر بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے اِن کو اٹھا لیتے۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ، حدیث نمبر490 )حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت کا بوسہ لے لیا پھر وہ آنحضرت ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے اپنا قصور بیان کیا (نادم ہوا) ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے (سورۂ ہود کی )یہ آیت اتاری اور اے پیغمبر دِن کے دونوں کناروں (صبح و شام) اور رات کے وقتوں میں نماز پڑھا کر۔ بے شک نیکیاں برائیوں کو مِٹا دیتی ہیں وہ شخص کہنے لگا یا رسول اللہ! کیا یہ حکم خاص میرے لئے ہے آپؐ نے فرمایا میری ساری اُمت کے لئے۔
(بخاری، جلد اول، کتاب مواقیت الصلوٰۃ، حدیث نمبر499 )حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کون سا کام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے آپؐ نے فرمایا نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا میں نے پوچھا پھر کون سا کام ، فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا میں نے پوچھا پھر کون سا کام، فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔ ابن مسعودؓ نے کہا آنحضرت ﷺ نے یہ تین باتیں بیان کیں۔ اگر میں اور پوچھتا تو آپؐ اور زیادہ بیان فرماتے ۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب مواقیت الصلوٰۃ، حدیث نمبر500 )حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ فرماتے تھے بھلا بتاؤ تو !اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر پانی کی نہر بہتی ہو۔ وہ ہر روز پانچ بار اس میں نہایا کرے ، تم کیا سمجھتے ہو یہ پانچ بار ہر روز نہانا اس کے بدن پر کچھ میل کچیل باقی رکھے گا ۔ انہوں نے کہا ذرا بھی میل نہیں رہے گی۔ آپؐ نے فرمایا پس یہی پانچوں نمازوں کی مثال ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے گناہ مٹا دے گا۔
(بخاری ، جلد اوّل ،کتاب مواقیت الصلوٰۃ حدیث نمبر501 )حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی جب نماز پڑھتا ہے تو اپنے مالک سے سرگوشی کرتا ہے ۔ اس کو چاہئے داہنی طرف نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں پاؤں تلے تھوک لے۔
(بخاری ، جلد اول، کتاب مواقیت الصلوٰۃ ، حدیث نمبر504 )« Previous 12345678910 Next » 99 |