خیانت

  • حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ازد قبیلے کے ایک شخص کو جس کا نام (عبداللہ) بن اتیہ کہتے تھے زکوۃ تحصیل کرنے پر مامور کیا جب وہ لوٹ کر آیا تو کہنے لگا یہ مال تو آپ ﷺ کا ہے اور یہ مال مجھ کو تحفہ ملا ہے آپ ﷺ نے فرمایا اپنے باوا یا میاں کے گھر بیٹھا رہتا پھر دیکھتے کوئی اس کو تحفہ دیتا ہے یا نہیں۔ قسم اس خدا کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو کوئی زکوۃ کے مال میں سے کچھ چرا رکھے وہ قیامت کے دن اپنی گردن پہ اس کولادے لائے گا ۔اونٹ ہوگا تو وہ بڑ بڑ کر رہا ہوگا گائے ہوگی تو وہ بھائیں بھائیں کرتی، بکری ہوگی تو وہ میں میں کرتی ہوگی۔ پھر آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ ہم لو گوں نے آپ ﷺ کی بغلوں کی سفیدی دیکھی آپ ﷺ نے فرمایا ۔یا اللہ میں نے تیرا حکم پہنچادیا۔ یااللہ میں نے تیرا حکم پہنچادیا۔

    (بخاری ،جلد اول کتاب الہبۃ حدیث نمبر:2425)
  • حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح خیبر کے دن صحابہ کرام رضی اللہ عنہ آپس میں گفتگو کررہے تھے فلاں شہید ہے فلاں شہید ہے یہاں تک کہ ایک شخص کا ذکر ہوا اور کہا گیا کہ وہ بھی شہید ہے۔ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہر گز نہیں،میں نے اسے جہنم میں دیکھا ہے کیونکہ اس نے مال غنیمت سے ایک چادر چرائی تھی۔ پھر رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔ اے خطابؓ کے بیٹے اٹھو اور جاکر لوگوں میں اعلان کردو کہ جنت میں وہی جائیں گے جو ایمان دار ہیں۔ عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نکلا اور میں نے اعلان کردیا لوگو خبردار ہوجاؤ جنت میں وہی جائیں گے جو ایمان دار ہیں۔

    (مسلم ، کتاب الایمان)
  • حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کا حکمران بنایا ہو اور اس نے ان کے حقوق کی ادائیگی میں خیانت کی تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام فرمادے گا۔

    (مسلم، کتاب الایمان)
  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہاری اس وقت کیا کیفیت ہوگی یا فرمایا قریب ہے کہ ایک ایسا دور آئے گا اس میں لوگ الگ الگ کردیئے جائیں گے (اچھے برے الگ الگ ہوجائیں گے) رزیل قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے ان کے عہد وپیمان اور امانتیں ختم ہوجائیں گی اور آپس میں اختلاف ہوجائے گا اور وہ اس طرح ہوجائیں گے آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالا۔ پس صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اس حالت میں 9۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کسی قوم میں مال غنیمت کے اندر خیانت کھلم کھلا ہونے لگے تو ان کے دلوں میں دشمن کا رعب ڈال دیا جاتا ہے۔ جب کسی قوم میں زنا عام طور سے ہونے لگے تو اس میں اموات کی کثرت ہوجاتی ہے۔ جب کوئی قوم ناپ تول میں کمی کرنے لگے تو اس کا رزق اٹھالیا جاتا ہے( یعنی اس کے رزق میں برکت ختم کردی جاتی ہے) جب کوئی قوم فیصلوں کے کرنے میں ناانصافی کرتی ہے تو ان میں خون ریزی پھیل جاتی ہے۔ جب کوئی قوم عہد کو توڑنے لگے تو اس پر دشمن مسلط کردیئے جاتے ہیں۔

    (موطا امام مالک)
  • حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا مومن میں پیدائشی طور پر ساری خصلتیں ہوسکتی ہیں (خواہ اچھی ہوں یا بری) البتہ خیانت اور جھوٹ کی (بری) عادت نہیں ہوسکتی۔

    (مسند احمد)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے علم نہ ہونے کے باوجود فتویٰ دیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے والے پر ہے اور جس آدمی نے اپنے بھائی کو ایسی بات کا مشورہ دیا جس کے بارے میں وہ جانتا ہے کہ بھلائی اس کے برعکس ہے تو اس نے (مشورہ طلب کرنے والے سے) خیانت کی۔

    (ابوداوُد)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے تمہارے پاس امانت رکھوائی ہے، اسے اس کی امانت واپس پہنچادو ۔اور جس نے تمہاری خیانت کی ہے اس کی خیانت نہ کرو۔

    (ترمذی، ابوداوُد)
  • حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کو ہم کوئی ذمہ داری سونپیں اور اس کا وظیفہ مقرر کردیں تو اس (وظیفہ) کے علاوہ جو مال لے گا وہ خیانت ہوگی۔

    (ابوداوُد)
  • حضرت مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی کو ہم نے کہیں عامل (ملازم) بنایا۔ اگر اس کے پاس بیوی نہیں ہے تو وہ شادی کرکے بیوی حاصل کرے اور اگر اس کے پاس خادم نہیں ہے تو وہ خادم حاصل کرے اگر اس کا گھر نہیں ہے تو وہ گھر حاصل کرے اور جو آدمی اس کے علاوہ کچھ اور لے گا تو وہ خیانت کرنے والا ہے۔

    (ابوداوُد )
 

9

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق