صبح خیزی

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فر مایا ۔جب آدمی (رات کو)سوجا تا ہے تو شیطان اس کی گدی پر تین گرہیں لگا تا ہے اور ہر گرہ پر یہ افسوں پھونک دیتا ہے بڑی رات پڑی ہے ۔(بے فکر )سوجا پھر اگر آدمی جا گا اور اللہ کی یا د کی تو ایک گرہ کھل جا تی ہے ۔پھر اگر وضو کرے تو دوسری گرہ کھل جا تی ہے ۔ پھر اگر نما ز پڑھے (فرض یا نفل )تو آدمی صبح کو خو ش مزاج رہتا ہے

    (بخا ری، جلد اول کتا ب التہجد حدیث نمبر :1076)
  • حضرت عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کے سا منے ایک شخص کا ذکر آیا لو گو ں نے کہا وہ صبح تک سوتا رہا (فرض ) نما ز کے لیے نہیں اٹھا ۔ آپ ﷺ نے فر مایا شیطان نے اس کے کا ن میں پیشا ب کردیا ۔

    (بخا ری، کتا ب التہجد جلد اول حدیث نمبر :1076)
  • حضرت صخر الغا مدی رضی اللہ عنہ بیا ن کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فر مایا .اے اللہ ! میری امت کے لیے ان کے دن کے ابتدائی حصہ میں برکت فر ما جب آپ ﷺ کسی لشکر کو روانہ فر ما تے تو دن کے ابتدا ئی وقت میں روانہ فر ماتے تھے ۔ صخرایک تا جر تھے وہ اپنی تجا رت صبح صبح ہی بھیجتے تھے پس وہ ما لدار بن گئے اور ان کے مال میں بہت اضافہ ہوا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتا ب الجبا ر :2606)
 

3

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق