عہد کو توڑ ڈالنا (وعدہ خلافی)

  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہاری اس وقت کیا کیفیت ہوگی یا فرمایا قریب ہے کہ ایک ایسا دور آئے گا اس میں لوگ الگ الگ کردیئے جائیں گے (اچھے برے الگ الگ ہوجائیں گے) رزیل قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے ان کے عہد وپیمان اور امانتیں ختم ہوجائیں گی اور آپس میں اختلاف ہوجائے گا اور وہ اس طرح ہوجائیں گے آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالا۔ پس صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ اس حالت میں آپ ﷺ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ فرمایا جو احکام تمہیں معلوم ہیں انہیں اختیار کرو اور تمہیں معلوم نہیں چھوڑ دو اور تمہارے جو خاص لوگ ہیں ان کے امر کی فکر کرو اور تمہارے جو عام لوگ ہیں ان کے امر کو چھوڑ دو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الملاحم :4342)
  • حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے اردگرد تھے جب آپ ﷺ نے فتنہ کا ذکر کیا۔ پس آپ ﷺ نے فرمایا جب تم لوگوں کو دیکھو ان کے عہد، وعدے خراب ہوگئے ہیں ان کی امانتیں کم ہوگئی ہیں اور وہ اس طرح ہوجائیں آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے کے اندر داخل کیا یعنی ان کے معاملات خلط ملط ہوجائیں گے وہ (عبداللہ بن عمرو) بیان کرتے ہیں کہ میں کھڑا ہوا تو عرض کی، اللہ تعالیٰ مجھے آپ ﷺ پر قربان کرے، ان حالات میں کیا کروں؟ فرمایا اپنے گھر میں رہو، زبان کو قابو میں رکھو، جو جانتے ہو لے لو اور جو احکام نہیں جانتے ہو اسے چھوڑ دو اور تم خصوصی طور پر اپنے ذمہ دار ہو اور عام لوگوں کے معاملہ کو اپنے ذمہ نہ لو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الملاحم :4343)
  • حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا چار (صفات) جس شخص میں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک صفت ہو اس میں نفاق کا ایک حصہ ہے حتی کہ اس (عادت) کو چھوڑ دے ۔جب بات کرے جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے، جب عہدو پیمان باندھے تو اسے توڑ دے اور جب کوئی جھگڑا وغیرہ ہوجائے تو گالی گلوچ پر اتر آئے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ :4688)
  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سناآپ ﷺ نے فرمایا ہر عہد شکن کے لئے قیامت کے دن ایک نیزہ گاڑا جائے گا۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب جہاد :1518)
 

4

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق