نماز

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ایک انصاری عورت کا بوسہ لے لیا پھر وہ آنحضرت ﷺ کے پاس آیا اور آپؐ سے اپنا قصور بیان کیا (نادم ہوا) ۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے (سورۂ ہود کی )یہ آیت اتاری ’’اور اے پیغمبر دِن کے دونوں کناروں (صبح و شام) اور رات کے وقتوں میں نماز پڑھا کر۔ بے شک نیکیاں برائیوں کو مِٹا دیتی ہیں ’’ وہ شخص کہنے لگا یا رسول اللہ! کیا یہ حکم خاص میرے لئے ہے آپؐ نے فرمایا میری ساری اُمت کے لئے۔

    (بخاری، جلد اول، کتاب مواقیت الصلوٰۃ، حدیث نمبر499 )