نماز

  • حضرت رفاعہ بن راجع زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے ۔ جب آپؐ نے رکوع سے سر اٹھایا تو فرمایا سمع اللہ لمن حمدہ ایک شخص نے (خود رفاعہ رضی اللہ عنہ نے) آپؐ کے پیچھے یوں کہا رَبنّ اَ و لک الحمد حمد ا کثیراً طیباً مبار کاً فیہ جب آپؐ نماز پڑھا چکے تو پوچھا یہ کلام کس نے کہا تھا ، وہ شخص بولا میں نے آپؐ نے فرمایا میں تیس پر کئی فرشتوں کو دیکھا ہر ایک لپک رہا تھا کون پہلے اس کو لکھتا ہے ؟

    (بخاری، جلد اول ، کتاب الاذان حدیث نمبر762 )
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ حضرت ثابت بن رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کی نماز ہم کو دکھلاتے تھے تو نماز میں کھڑے ہوئے جب رکوع سے سر اٹھاتے تو اتنی دیر تک کھڑے رہتے ہم کہتے بھول گئے۔

    (بخاری، جلد اول، کتاب الاذان حدیث نمبر763 )
  • حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نفل نماز سوار رہ کر پڑھا کرتے تھے حالانہ آپؐ قبیلے کے سوا اور طرف جاتے ہوتے ۔ (اونٹنی کا منہ کدھر ہی ہوتا ) ۔

    (بخاری ، جلد اوّل ، کتاب تقصیر الصلوٰۃ ، حدیث نمبر 1032 )
  • حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ان کو بواسیر کا عارضہ تھا ۔ انہوں نے کہا میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا بیٹھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا اگر آدمی کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو وہ افضل ہے اور جو بیٹھ کر پڑھے تو اس کا آدھا ثواب ملے گا۔ اور جو شخص لیٹ کر نماز پڑھے اس کا بیٹھنے والے سے بھی آدھا ثواب ہے۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب تقصیر الصلوٰۃ، حدیث نمبر1049 )
  • حضرت عمران حصین رضی اللہ عنہ سے انہوں نے کہا کہ مجھے بواسیر کا عارضہ تھا میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا نماز کیوں کر پڑھوں؟ آپؐ نے فرمایا کھڑے ہو کر پڑھ اگر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو کروٹ سے (لیٹ کر پڑھ)

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب تقصیر الصلوٰۃ ، حدیث نمبر1051 )
  • حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا میں نے آنحضرت ﷺ کو دیکھا آپ ﷺ کو جب سفر میں جلد چلنا ہوتا تو مغرب کی نماز میں دیر کرتے مغرب اور عشاء ملا کر پڑھ لیتے۔

    (بخاری ، جلد اوّل کتاب تقصیر الصلوٰۃ، حدیث نمبر 1043 )
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے انہوں نے کہا دیکھتے کیا ہیں ایک رسی دوستونوں کے بیچ میں تنی ہوئی ہے۔ آپ ﷺنے پوچھا یہ رسی کیسی ؟ لوگوں نے کہا ام المومنین زینب رضی اللہ عنہانے تانی ہے جب وہ کھڑی کھڑی (نماز)میں تھک جاتی ہیں تو اس سے لٹک رہتی ہیں ۔ (اور کھڑا ہونا نہیں چھوڑتیں) آپؐ نے فرمایا (یہ رسی نہیں ہونا چاہئے) اس کو کھول ڈالو۔ تم میں سے ہر شخص کو چاہئے جب تک دل لگے نماز پڑھے ۔ تھک جائے تو بیٹھ جائے۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب التہجد ، حدیث نمبر1084 )
  • حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم آنحضرت ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھ کر اونٹ کاٹتے تھے پھر اس کے دس حصے کرتے اور ہم میں ہر کوئی سورج ڈوبنے سے پہلے پکا ہوا گوشت کھاتا۔

    (بخاری ، جلد اوّل، المظالم حدیث نمبر2321 )
  • حضرت عمر بن سعید بن عاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عثمان بن عفا ن رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا انہوں نے وضو کا پانی منگوایا پھر فرمایا: میں نے رسول اکرم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو کوئی مسلمان فرض نماز کا وقت پائے پھر اچھی طرح وضو کرے اور دل لگا کر نماز پڑھے اور اچھی طرح رکوع (اور سجدہ) کرے تو یہ نماز اس کے پچھلے تمام گناہوں کا کفارہ ہو جائے گی بشرطیکہ کبیرہ گناہ نہ کئے ہوں اور ہمیشہ ایسا ہی ہوا کرے گا۔

    (مسلم ، کتاب الطھَارۃِ)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہیں ایسی عبادت نہ بتاؤں جس سے گناہ مٹ جائیں اور جنت میں درجات بلند ہو؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے ر سول ﷺ ضرور بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ سختی اور تکلیف کے وقت بھی مکمل وضو کرنا (جیسے سخت سردی میں) اور قدموں کا سجدہ تک زیادہ ہونا (فاصلہ لمبا ہونا ) اور انتظار کرنا دوسری نماز کا ایک نماز کے بعد۔

    (مسلم، کتاب الطہارۃ )
« Previous 12345678910 Next » 

99

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق