اولاد کے حقوق

  • حضرت ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تو آپؐ نے اس (حسنؓ) کے کان میں نماز والی اذان دی۔

    (سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب 5105)
  • حضرت عبداللہ عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ۔ تمہارے ناموں میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں ۔

    (مسلم ، کتاب الادب )
  • حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فر مایا ۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے زیادہ قابل نفرت اور خبیث وہ شخص ہو گا جو شہنشاہ کہلاتا تھا ۔اللہ تعالیٰ کے سوا اورکوئی شہنشاہ نہیں ہے۔

    (مسلم ، کتاب الادب)
  • حضرت ام کرزالکعبیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ عقیقہ کے لیے بچے کی طرف سے دو ایک جیسی بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری ہے ۔

    (سن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب قربانی کے مسائل :2834)
  • حضرتسمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہر بچہ اپنے عقیقہ کے عوض گروی ہو تا ہے ساتویں دن اس کی طرف سے ذبح کیا جائے گا ،اس کا سر منڈوا یا جائے گا اوراس کا نام رکھا جائے گا۔

    (سن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب قر بانی کے مسائل :2838)
  • حضرت سلمان بن عامر الضبی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لڑکے کے لیے عقیقہ ہے لہذا اس کی طرف سے خون بہاؤ ۔جانور ذبح کرواور اس سے تکلیف دور کرو ۔

    (سن ابی داوُد ،جلد دوم کتاب قر بانی کے مسائل :2839)
  • حضرت علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہ سے روایت ہے کہ فرمایا انہوں نے کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن رضی اللہ عنہ کا ایک بکری کا عقیقہ کیا اور فرمایا اے فاطمہ! اس کا سر مونڈواؤ اور صدقہ دو اس کے بالوں کے برابر چاندی تول کردو انہوں نے بالوں کو تولا تو اس کا وزن ایک درہم کے برابر یا کچھ اس سے کم ہوا۔

    (جامع ترمذی جلد اول باب قربانی :1519)
  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب رات کی تاریکی پھیل جائے یا شام ہوجائے تو اپنے بچوں کو باہر نہ رہنے دو کیونکہ اس وقت شیاطین باہر نکلتے ہیں۔ جب رات کی ایک ساعت گزر جائے ان کو چھوڑ سکتے ہو۔ رات کے وقت دروازہ بند کرلو۔اور اللہ کو یاد کرو (یعنی دروازہ بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھا کرو) کیونکہ شیطان کوئی بند دروازہ نہیں کھول سکتا ۔اپنی مشکوں کا منہ بند کرلیا کرو اور اللہ کو یاد کرو (یعنی بند کرتے وقت بسم اللہ پڑھا کرو) ۔اپنے برتنوں کو ڈھانک لیا کرو اور اللہ کو یاد کرو (یعنی ڈھانکتے وقت بسم اللہ پڑھ لیا کرو) اور اگر برتنوں کو ڈھانپنے کے لئے کوئی چیز نہ ملے تو برتنوں کی چوڑائی پر کچھ رکھ دو اور اپنے چراغوں کو بجھادیا کرو۔

    (مسلم ،کتاب الاشربۃ )
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے تھے ایک بوڑھا آیا۔ وہ آنحضرت ﷺ سے ملنے کا ارادہ رکھتا تھا ۔لوگوں نے اسے رستہ دینے میں دیر لگادی۔ سو آپؐ نے فر ما یا وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑے کی توقیر نہ کرے ۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب البر والصلۃ 1920-1919)
  • حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا اگر آدمی اپنے لڑکے کو ادب سکھائے تو ایک صاع صدقہ دینے سے بہتر ہے۔

    (جامع ترمذی ، جلد اول باب البر والصلۃ 1951)
« Previous 1234 Next » 

39

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق