حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا کون سا کام اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے آپؐ نے فرمایا نماز کو اپنے وقت پر پڑھنا میں نے پوچھا پھر کون سا کام ، فرمایا ماں باپ سے اچھا سلوک کرنا میں نے پوچھا پھر کون سا کام، فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔ ابن مسعودؓ نے کہا آنحضرت ﷺ نے یہ تین باتیں بیان کیں۔ اگر میں اور پوچھتا تو آپؐ اور زیادہ بیان فرماتے ۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب مواقیت الصلوٰۃ، حدیث نمبر500 )