حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا۔ اللہ تعالیٰ اس پر 10 رحمتیں نازل فرمائیں گے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1530) (مسلم ، کتاب الصلوۃ)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص بھی مجھ پر سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹا دیتے ہیں حتی کہ میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب المناسک:2041)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ میری قبر کو عید (بار بار آنے کی جگہ) نہ بناؤ اور مجھ پر درود بھیجو کیونکہ تم جہاں بھی ہو تمہارا درود مجھ تک پہنچ جاتا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب المناسک :2042)حضرت ابو حمید یا ابو اسیدانصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص مسجد میں داخل ہو وہ نبی ﷺ پر درود و سلام پڑھے پھر کہے اللہم افتح لی ابواب رحمتک (اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے) جب مسجد سے نکلے تو اس طرح کہے اللہم انی اسئلک من فضلک (اے اللہ میں آپ سے تیرا فضل چاہتا ہوں)۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :465)حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہم نے کہا (یا صحابہ نے کہا) یا رسول اللہﷺ آپ نے حکم دیا ہے کہ ہم آپ پر درود و سلام بھیجیں پس سلام کا طریقہ ہمیں معلوم ہوگیا ہے لیکن درود کا طریقہ ہمیں معلوم نہیں ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا کہو: اللہم صل علی محمد وآل محمد کما صلیت علی ابراہیم وبارک علی محمد وآل محمد کما بارکت علی آل ابراہیم انک حمید مجید۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :976)حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص یہ کلمات کہے اس کے لئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔ رضیت باللہ ربا و بالاسلام دینا وبمحمد رسولا۔ ترجمہ۔ میں اللہ تعالیٰ کے رب ہونے ، اسلام کے دین ہونے اور محمد ﷺ کے رسول ہونے پر خوش ہوں۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1529)حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا تمہارے افضل (بہتر) دنوں میں سے جمعہ کا دن سب سے بہتر ہے پس اس روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے تو لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ آپ ﷺ کی وفات کے بعد ہڈیاں تو بوسیدہ ہوجائیں گی تو پھر ہمارا درود آپ پر کس طرح پیش کیا جائے گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام کے اجسام کو مٹی پر حرام قرار دے دیا ہے (ان کے اجسام کو مٹی نہیں کھاتی)۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوۃ :1531)حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دعا آسمان اور زمین کے درمیان لٹکی رہتی ہے ذرا اوپر نہیں چڑھتی جب تک نبی ﷺ پر درود نہ بھیجے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب الصلوۃ :486)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جو آدمی مجھ پر ایک بار درود بھیجتا ہے اللہ تعالیٰ اس پر 10 مرتبہ رحمتیں نازل فرماتا ہے، اس کی 10 غلطیاں معاف ہوجاتی ہیں اور اس کے 10 درجات بلند ہوجاتے ہیں۔
(نسائی)حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میرے قریب سب سے زیادہ وہ لوگ ہوں گے جو مجھ پر کثرت کے ساتھ درود بھیجتے ہیں۔
(ترمذی)« Previous 12 Next » 15 |