حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ فرماتے تھے بھلا بتاؤ تو !اگر تم میں سے کسی کے دروازے پر پانی کی نہر بہتی ہو۔ وہ ہر روز پانچ بار اس میں نہایا کرے ، تم کیا سمجھتے ہو یہ پانچ بار ہر روز نہانا اس کے بدن پر کچھ میل کچیل باقی رکھے گا ۔ انہوں نے کہا ذرا بھی میل نہیں رہے گی۔ آپؐ نے فرمایا پس یہی پانچوں نمازوں کی مثال ہے ۔اللہ تعالیٰ ان کی وجہ سے گناہ مٹا دے گا۔
(بخاری ، جلد اوّل ،کتاب مواقیت الصلوٰۃ حدیث نمبر501 )