حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا انہوں نے کہا آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص رات کو جاگ اٹھے پھر یہ کہے۔لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، وھو علی کل شئی قدیر۔ الحمدللہ وسبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ پھر دعا مانگے یا یوں کہے یا اللہ مجھ کو بخش دے تو اس کی دعا قبول ہوگی اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوگی۔
(بخاری، جلد اول کتاب التہجد حدیث نمبر:1088)حضرت ابی مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا طہارت (صفائی ستھرائی) نصف ایمان ہے اور الحمدللہ ترازو کو بھر دے گا (یعنی اس قدر اس کا ثواب ہے کہ اعمال تولنے والا ترازو اس کے اجر سے بھرجائے گا) اور سبحان اللہ اور الحمدللہ دونوں (اجر و ثواب کے اعتبار سے) آسمانوں اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دیں گے اور نماز نور ہے اور صدقہ (مومن ہونے کی) دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قرآن یا تو تمہارے موافق دلیل ہوگا ( اگر سمجھ کر پڑھا اور اس پر عمل کیا) ورنہ تمہارے خلاف دلیل ہو گا (اگر اس کا مرتبہ نہ جانا اور عمل نہ کیا) ہر آدمی جب صبح کو اٹھتا ہے تو اپنے آپ فروخت کردیتا ہے (یا نیک کام کرکے اپنے آپ کو آزاد کرتا ہے یا برے کام کرکے اپنے آپ کو تباہ کرلیتا ہے)
(مسلم ، کتاب الطہارۃ )حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ رسو ل کریم ﷺ نے ایک ایسے شخص کی عیادت کی جو چوزہ کی طرح کمزور ہوگیا تھا .رسول کر یم ﷺ نے اس سے فر ما یا ۔تم اللہ تعا لیٰ سے کس چیز کی دعا کرتے تھے ؟اس نے کہا میں یہ سوال کرتا تھا اے اللہ ،آپ مجھ کو آخرت میں جو سزا دینے وا لے ہیں تو اس کے بدلہ مجھے دنیا میں ہی سزا دے دیجئے۔رسو ل کریم ﷺ نے فر مایا .سبحان اللہ (اللہ تعا لیٰ تمام عیبوں سے پا ک ہے )تم اس کی طا قت نہیں رکھتے تم نے یہ دعا کیوں نہ کی ۔  ربنا اتنا فی الد نیا حسنۃوفی الاخرۃحسنۃ وقنا عذاب النا ر  (ترجمہ)اے اللہ ہمیں دنیا میں بھی اچھی چیزیں عطا کیجئے اور آخرت میں بھی عمدہ نعمتیں عطا فرماےئے اور ہمیں دوزخ کے عذا ب سے بچا ئیے۔(سورۃالبقرہ ۲آیت ۲۰۱)پھر آپ ﷺ نے اس کے لیے دعا صحت کی دعا کی تو اللہ رب العزت نے اس کو شفا دے دی۔
(مسلم ، کتا ب الذکر والدعا وا لتوبۃوالا استغفا ر )حضرت عبداللہ بن بریدہ ؒ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ایک شخص کو ان کلما ت سے دعا کرتے ہو ئے سنا .اللھم انی اسئلک انی اشھد انک انت اللہ لا الہ الا انت الا حد الصمد الذی لم یلد ولم یو لد ولم یکن لہ کفوااحد ۔ (ترجمہ)(الٰہی میں آپ سے سوال کرتا ہوں ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے،تیرے سوا کو ئی معبود نہیں ،تو یکتا ہے ، بے نیا ز ہے ،جس کی اولا د ہے نہ با پ اور نہ کو ئی اس کا ہم سر ہے )۔توآپ ﷺفرمایا تُو نے اﷲ سے ایسے نام کے ساتھ سوال کیا ہے جب اس (نام) کے ساتھ سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا کرتا ہے اور جب اس نام کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1493)حضرت عا ئشہ رضی اللہ عنہا بیا ن کرتی ہیں کہ ان کا لحا ف چوری ہو گیا تو وہ چور کے لیے بددعا کرنے لگیں ۔پس نبی ﷺ نے فر مایا اس کے گنا ہ میں کمی نہ کرو ۔
(سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1497)حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو آدمی ہر دن صبح اور شام کے وقت 3 بار یہ دعا مانگتا ہے تو اس کو کوئی چیز تکلیف نہ دے گی۔ بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمعہ شیء فی الارض ولا فی السمآء وھو السمیع العلیم۔ ترجمہ۔ (اللہ کے نام کے ساتھ (مدد طلب کرتا ہوں) جس کے ذکر کے ساتھ زمین اور آسمان میں کوئی چیز تکلیف نہیں دے سکتی، وہ زیادہ سننے والا اور زیادہ علم والا ہیں)۔عثمانؓ کہتے ہیں کہ میں فالج زدہ تھا۔ ایک آدمی میری طرف دیکھنے لگا تو میں نے اس سے کہا تم مجھے کیوں دیکھ رہے ہو؟ یقین کرو۔ حدیث اسی طرح ہے جس طرح میں نے تمہیں بتائی ہے۔البتہ میں اس دن یہ دعا پڑھنا بھول گیا تھا اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پوری ہوگئی۔
(ابن ماجہ، ترمذی، ابوداوُد)حضرت ابی عیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو آدمی صبح کے وقت یہ دعائیہ کلمات کہے گا لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر۔ ترجمہ۔ (اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لئے حمدو ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)۔تو اسے اسماعیل ؑ کی اولاد سے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب حاصل ہوگا اور اس کے نامہ اعمال میں 10 نیکیاں شامل ہوں گی اور 10 برائیاں مٹادی جائیں گی اور 10 درجات بلند ہونگے اور وہ شام تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا اور اگر یہ کلمات شام کے وقت کہے تو اس کے لئے صبح تک اسی کے مطابق بدلہ ہوگا۔
(ابوداوُد، ابن ماجہ)حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا یونس ؑ نے مچھلی کے پیٹ میں اپنے رب سے یوں دعا مانگی۔  لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین۔  (الانبیاء ۲۱:۸۷) ترجمہ۔( آپ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، آپ پاک ہیں جب کہ میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں)۔ جو مسلمان بھی ان کلمات کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
(ترمذی)حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو بھی مسلمان صبح اور شام 3 بار (یہ کلمات) کہے تو یقیناًاللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو خوش فرمادیں گے۔  رضیت با للہ ربا وبالاسلام دینا وبمحمد نبیا۔  ترجمہ۔ (میں نے اللہ تعالیٰ کو رب، اسلا م کو دین اور محمد ﷺ کو پیغمبر تسلیم کیا)۔
(ترمذی)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ اللہم انی اعوذبک من الاربع من علم لا ینفع ومن قلب لا یخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعآء لا یسمع۔ ترجمہ۔( اے اللہ، میں آپ سے 4چیزوں سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۱۔ایسا علم جومفید نہ ہو، ۲۔ایسا دل جس میں اللہ تعالیٰ کا خوف نہ ہو ،۳۔ایسا نفس جس میں قناعت نہ ہو،۴۔ایسی دعا جو قبول نہ ہو)۔
(ابوداوُد، ابن ماجہ)« Previous 12345 Next » 41 |