حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ( احمد بن حنبل)نے کہا آپ ﷺ نماز پڑھا رہے تھے اور دروازہ بند تھا میں آئی تو دروازہ کھولنے کے لئے کہا احمد بن حنبل بیان کرتے ہیںآپؐچل کر آئے دروازہ کھول کر پھر جائے نماز پر واپس تشریف لے گئے اور عروہ نے بیان کیا کہ دروازہ قبلہ کی طرف تھا۔
(سنن ابی داوُد ، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (922)حضرت عمر بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروری ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے بیٹھ کر نمازپڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا آدمی کا کھڑا ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے۔ اور لیٹ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے اور لیٹ کر مریض وغیرہ نماز پڑھنے میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (951)101 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم سے کوئی شخص آخری تشّھد سے فارغ ہو تو چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے وہ یہ ہیں: .i عذاب جہنم .ii عذاب قبر .iii زندگی اور موت کا فتنہ .iv مسیح دجال کا فتنہ
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (983)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب نماز کے لئے تکبیر ہو جائے تو پھر فرض نماز کے سوا کوئی نفل یا فرض نماز نہیں ہوتی۔
(سنن ابی داوُد ، جلد اول، کتاب الصلوٰۃ) (1266)حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نماز صبح (باجماعت) پڑھ رہے تھے ۔ کہ ایک آدمی آیا اور اس نے دورکعتیں پڑھیں پھر نبی ﷺ کے ساتھ نماز میں شریک ہو گیا پس آپ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا اے فلاں! ان دو نمازوں میں سے (کون سی نماز تو نے شمار کی) وہ نماز جو تو نے اکیلے میں پڑھی یا وہ نماز جو تو نے ہمارے ساتھ پڑھی۔
(سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصّلوٰۃ) (1265)حضرت ربیعہ بن کعب اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس رات بسر کرتا اور آپؐ کے لئے وضو کا پانی اور ضرورت کی چیزیں لایا کرتا تھا ۔ ایک مرتبہ آپؐ نے فرمایا: مجھ سے کچھ مانگ لو تو میں نے عرض کی کہ جنت میں آپؐ کی قرابت اور ساتھ چاہتا ہوں۔ آپؐ نے فرمایا اس کے علاوہ اور کچھمیں نے عرض کی بس یہی چاہئے۔ آپؐ نے فرمایا پس اپنے لئے کثرت سے سجدہ کرکے میری مدد کر۔
(سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصّلوٰۃ) (1320)حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کو جب بھی کوئی مشکل پیش آتی تو آپؐ نماز پڑھتے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (1319)عبداللہ بن برید اپنے والد (برید رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے وتر حق (واجب ) ہے پس جو شخص وترنہ پڑھے ہم میں سے نہیں آپؐ نے یہی کلمات تین بار دھرائے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (1419)حضرت ابی برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ عشاء کی نماز سے قبل سونا اور عشاء کی نماز کے بعد باتیں کرنا برا جانتے تھے۔
(جامع ترمذی ، جلد اوّل، باب الصّلوٰۃ ) (168 )« Previous 2345678910 Next » 99 |