نماز

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ! تم میں سے جو شخص امام سے پہلے سجدہ سے سر اُٹھالے کیا وہ ا س بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کا سر گدھے جیسا کردے یا اس کی شکل گدھے کی شکل میں تبدیل کردے ۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (624)
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا صفوں میں خوب مل کر کھڑے ہوا کرو اور انہیں قریب قریب رکھو (صفیں بناتے وقت صفوں کے درمیان زیادہ فاصلہ نہ ہو) اور گردنوں کو بھی برابر رکھو ۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ شیطان صف میں موجود خالی جگہ میں اس طرح گھس جاتا ہے جس طرح بکری کا بچہ ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (667)
  • حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے جو بالغ الرائے ہیں وہ (نماز میں) میرے قریب رہیں پھر وہ جو (عقل و دانش میں) ان کے قریب ہیں اور پھر وہ جو ان کے قریب ہیں ۔

    (سنن ابی داوُد جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (674)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مردوں کی صفوں میں سے بہترین صف پہلی صف ہے اور ان کی سب سے بُری صف ان کی آخری صف ہے عورتوں کے لئے اِن کی بہترین صف آخری صف اور بری صف ان کی پہلی صف ہے۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اوّل کتاب الصّلوٰۃ ) (678)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگ پہلی صف سے دور ہوتے جائینگے یہاں تک کہ اللہ انہیں آگ میں دور تک پہنچا دے گا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (679)
  • حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے اصحاب کو پچھلی صفوں میں کھڑے ہوئے دیکھا تو انہیں فرمایا آگے بڑھو اور میری پیروی کرو اور تمہارے بعد والے تمہاری پیروی کریں ۔ لوگ دُور ہوتے جائیں گے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ انہیں (اپنی رحمت ) سے دور کردیتا ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل کتاب الصّلوٰۃ) (680)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ ﷺ نماز کی پابندی کی ابتداء تکبیر سے، قرأء ت کی ابتداء الحمد اللہ رب العالمین سے کرتے تھے۔ جب رکوع کرتے تو سر اونچا کرتے نہ نیچا بلکہ ان دونوں کے درمیان (برابر)۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سجدہ نہ کرتے جب تک اطمینان سے کھڑے نہ ہو جاتے ۔ جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاتے ہر دو رکعت کے بعد التحیات پڑھتے تھے جب بیٹھے تو بائیں پاؤں کو بچھاتے اور داہنے پاؤں کو کھڑا کرتے شیطان کی طرح بیٹھنے اور درندے کی طرح ہاتھ بچھانے سے منع فرماتے تھے اور نماز کو سلام سے ختم فرماتے تھے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (783)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا! جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی پڑھائے کیونکہ ان (مقتدیوں) میں کمزور، بیمار اور بوڑھے ہوتے ہیں جب اپنی تنہا نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی کرے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (838)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے تو تم اللھم ربنا لک الحمد کہو کیونکہ جس کا یہ قول فرشتوں کے قول کے مطابق ہو گا تو اس کے اگلے سارے گناہ معاف کردےئے جائیں گے۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اول،کتاب الصلوٰۃ) (848)
  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ دو سجدوں کے درمیان یہ دعاپڑھتے تھے : اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی وَارْ حَمْنِی وَعَا فِنِی وَاھْدِ نِیِ وَارْ زُقْنِی

    (سنن ابی داوُد جلد اوّل کتاب الصلوٰۃ) (850)
« Previous 2345678910 Next » 

99

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق