حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا مجھے پانچ باتیں ایسی ملیں جو مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں ملی ۔ ایک یہ کہ ایک مہینے کی راہ سے (دشمنوں پر) میرا رعب پڑتا ہے، دوسرے یہ کہ ساری زمین میرے لئے نماز کی جگہ اور پاک کرنے والی بنائی گئی تو میری اُمت کا ہر آدمی اس کو (جہاں) نماز کا وقت آجائے نماز پڑھ لے، تیسرے یہ کہ لوٹ کے مال میرے لئے درست ہوئے اور مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کے لئے درست نہیں ہوئے۔ چوتھے یہ کہ مجھ کو شفاعت ملی۔ پانچویں یہ کہ ہر پیغمبر خاص اپنی قوم کی طرف بھیجا جاتا تھا اورمیں عام لوگوں کی طرف بھیجا گیا ہوں۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب التمیم )