حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص شب قدر میں عبادت کرے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت کرکے اس کے اگلے گناہ بخش دےئے جائیں گے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب ایمان ، حدیث نمبر 34 )حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو کوئی رمضان میں (رات کو ) ایمان رکھ کر ثواب کے لئے عبادت کرے اس کے اگلے گناہ بخش دےئے جائیں گے۔
(بخاری ، جلد اول کتاب ایمان حدیث نمبر 36 )حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص رمضان کے روزے ایمان رکھ کر اور ثواب کی نیت سے رکھے اس کے اگلے گناہ بخش دےئے جائیں گے۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب ایمان، حدیث نمبر 37 )حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے انصار کی ایک عورت (ام سنان) سے فرمایا ۔ تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی! وہ کہنے لگی میرے پاس پانی لادنے والا ایک اونٹ تھا اس پر فلانے کا باپ یعنی اس کا خاوند اور اس کا بیٹا سوار ہو کر کہیں چل دیا ہے۔ ایک ہی اونٹ چھوڑگیا ہے اس پر ہم پانی لادتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا جب رمضان المبارک آئے تو عمرہ کرلے۔ رمضان میں عمرہ حج کرنے کے برابر ہے یا ایسا ہی کچھ فرمایا۔
(بخاری،جلد اوّل، کتاب العمر ہ حدیث نمبر 1668 )حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے فرمایا روزہ (دوزخ کی) ڈھال ہے ۔ روزے میں فحش باتیں نہ کرو نہ جہالت کی باتیں اگر کوئی اس سے لڑے یا گالی دے تو دوبار کہہ دے میں روزہ دار ہوں۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہترہے۔ اللہ فرماتا ہے روزہ دار میرے لئے اپنا کھانا پانی چھوڑ دیتا ہے اور اپنی خواہش ترک کردیتا ہے۔ روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب ملے گا۔
(بخاری، جلد اوّل کتاب الصوم، حدیث نمبر 1776 )حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے فرمایا! جنت میں ایک دروازہ ہے جس کو ریان کہتے ہیں روز دار لوگ بہشت میں اس دروازے سے جائیں گے روزہ داروں کے سوا کوئی اس میں سے نہ جائے گا۔ پکارا جائے گا روزہ دار کہاں ہیں ؟ وہ اُٹھ کھڑے ہوں گے اِن کے سوا اِس میں سے کوئی نہ جائے گا۔ جب وہ جاچکیں گے تو یہ دروازہ بند ہو جائے گاکوئی اس میں نہ جا سکے گا۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب الصوم، حدیث نمبر 1778 )حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب ماہ رمضان آتا ہے تو آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردےئے جاتے ہیں اور شیطان زنجیروں میں کس دےئے جاتے ہیں۔
(بخاری، جلد اول کتاب الصوم ، حدیث نمبر 1781 )حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ بھلائی پہنچانے میں سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے۔ اور رمضان میں جب حضرت جبرائیل ؑ آپ ﷺ سے ملتے رہتے تو آپؐ اور دنوں سے زیادہ سخاوت کرتے۔ جبرائیل ؑ رمضان میں ہر رات آپؐ سے ملا کرتے ۔ رمضان گزرنے تک وہ آپؐ سے قرآن کا دَور کیا کرتے تو جن دنوں میں جبرائیل ؑ آپؐ سے ملتے رہتے آپؐ چلتی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی پہنچانے میں سخی ہوتے۔
(بخاری، جلد اوّل، کتاب الصوم ، حدیث نمبر 1784 )حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص جھوٹ بولناور دغا بازی کرنا نہ چھوڑے تو اللہ کو یہ احتیاج نہیں کہ کوئی اپنا کھا نا پینا چھوڑے۔
(سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الحیاء ) (2362 ) (بخاری ، جلد اوّل، کتاب الصوم ، حدیث نمبر 1785 )حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں دن میں آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص شادی کرنے کی طاقت رکھتا ہے وہ نکاح کرلے۔ نکاح آدمی کی نگاہ نیچی رکھتا ہے ۔ شرم گاہ کو بدفعلی سے روکے رکھتا ہے ۔ جس کو یہ طاقت نہ ہو وہ روزہ رکھے روزہ اس کو خصی کردیتا ہے۔
(بخاری ، جلد اوّل، کتاب الصوم، حدیث نمبر1787 )« Previous 123456 Next » 51 |