حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آنحضرت ﷺ نے فرمایا ایمان کی ساٹھ پر کئی شاخیں ہیں اورحیا (شرم) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔
(بخاری ، جلد اول کتاب ایمان حدیث نمبر8 )حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک انصاری مرد پر گزرے وہ اپنے بھائی کو سمجھا رہا تھا اتنی شرم کیوں کرتا ہے آپؐ نے اس سے فرمایا جانے دے کیونکہ شرم تو ایمان میں داخل ہے۔
(بخاری ،جلد اول کتاب ایمان نمبر:23)حضرت ابی سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک مرد دوسرے مردکے ستر کونہ دیکھے اور نہ ہی عورت دوسری عورت کے ستر کو دیکھے اور کوئی مرد دوسرے مرد کے ساتھ اور عورت دوسری عورت کے ساتھ ایک کپڑے میں نہ لیٹے۔
(مسلم ، کتاب الحیض )حضرت ابی سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ پردہ میں رہنے والی کنواری لڑکی سے بھی زیادہ حیا کرنے والے تھے جب آپؐ کو کوئی چیز ناپسند ہوتی تو ہم آپؐ کے چہرے سے جان لیتے۔
(مسلم ، کتاب الفضائل :751)حضرت یعلی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو کھلی جگہ (میدان) میں ننگے نہاتے ہوئے دیکھا تو آپؐ منبر پر چڑھے (تشریف لائے) اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی، پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ نہایت باحیا اور ستر پوش (عیب پوش) ہے وہ حیا اور پردہ کو پسند کرتا ہے تو جب تم میں سے کوئی شخص نہائے تو پردہ کرے۔
(سنن داوُد ،جلد سوئم کتاب الحمام :4012)حضرت جرھد رضی اللہ عنہ اصحاب صفہ میں سے تھے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف فرما تھے اور میری ران ننگی تھی پس آپؐ نے فرمایا کیا تمہیں نہیں معلوم ران ستر (میں شامل) ہے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الحمام :4014)حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اپنی ران سے کپڑا مت اٹھاؤ۔کسی زندہ کی ران دیکھو نہ مردہ کی۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الحمام :4015)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایمان کے ستر سے کچھ زیادہ شعبے ہیں سب سے افضل (شعبہ) لا الہ الا اللہ (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں) کا اقرار کرنا سب سے کمزور (شعبہ) راستے سے ہڈی (کوئی تکلیف دہ چیز) کا ہٹانا اور حیا ایمان کا ایک حصہ ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب السنۃ :4676)حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا حیاء تمام تر خیر ہے۔
(سنن ابی داوُد جلد سوئم کتاب الادب :4796)حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا لوگوں نے سابقہ انبیاء علیہم السلام کے کلام میں سے جو حاصل کیا ہے وہ یہ ہے جب تم حیاء نہ کرو تو پھر جو چاہو کرو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4797)« Previous 12 Next » 20 |