نماز

  • حضرت ابو مسعود بدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس شخص کی کی نماز درست نہیں ہوتی ہو رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہیں کرتا۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (855)
  • حضرت انس بن حکیم الضیے ؒ بیان کرتے وہ زیاد یا بن زیاد سے خوف زدہ ہو کر مدینہ آئے تو ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی انہوں نے کہا مجھے اپنا نسب بیان کرو تو میں نے نسب بیان کردیا تو انہوں نے فرمایا:اے نوجوان! کیا میں تجھ سے ایک حدیث بیان نہ کرو؟ وہ بیان کرتے میں نے کہا : اللہ آپ پر رحم فرمائے کیوں نہیں ! انس بیان کرتے ہیں میرا خیال ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے بیان کیا آپ نے فرمایا: قیامت کے روز لوگوں سے ان کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کے متعلق باز پرس ہوگی۔ راوی کا بیان ہے ہمارا پروردگار فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ سب کچھ جانتا ہے میرے اس بندے کی نماز کا جائزہ لو کیا اس نے درست اور مکمل پڑھا یا اس میں کوئی کمی کی تھی؟ اگر وہ مکمل ہو گی تو مکمل ہی لکھی جا ئے گی اگر اس میں کچھ کمی ہو گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا دیکھو کیا میرے بندے کے پاس نفل بھی ہیں اگر اس کے پاس نفل ہونگے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا میرے اس بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے پورا کردو پھر تمام اعمال کا حساب اسی اصول کے مطابق لیا جائے گا۔

    (سنن ابی داوُد ، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (864)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنے رکوع و سجود میں سَبُّوحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَاءِکَۃِ وَالرُّوحِ پڑھتے تھے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوٰۃ) (872)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بندہ جب سجدہ کی حالت میں ہوتا ہے تو اپنے رب کے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے تو اس حالت میں کثرت سے دعائیں کرو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (875)
  • حضرت سعدیؒ اپنے والد یا چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا تو آپ اپنے رکوع و سجود میں تین بار سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِ ہٖ کہنے کے برابر ٹھہرتے تھے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (885)
  • حضرت عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جب بندہ سجدہ کرتا تو اس کے ساتھ سات اعضاء بھی سجدہ کرتے ہیں اس کا چہرہ، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، اور دونوں پاؤں ۔

    (سنن بی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (891)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم نماز کے لئے آؤ اور ہم سجدہ میں ہوں تو تم بھی سجدہ کرو اور اسے رکعت شمار نہ کرو جس شخص نے رکوع پالیا اس نے نماز کی رکعت پالی۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (893)
  • حضرت عقبہ بن عامر الجہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص بھی اچھی طرح وضو کرے اور ظاہری و باطنی توجہ کے ساتھ دو رکعتیں ادا کرے اس کے لئے جنت واجب ہو جاتی ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصّلوٰۃ) (906)
  • حضرت مطرف اپنے والد عبداللہ بن الشخیرؒ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو نماز پڑہتے ہوئے دیکھا آپ ﷺ کے رونے کی وجہ سے آپ کے سینے سے چکی چلنے جیسی آواز آرہی تھی۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتاب الصلوٰۃ) (904)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ۔ جب تک کوئی شخص حالت نماز میں اِدھر اُدھر نہیں دیکھتا تب تک اللہ تعالیٰ اس کی طرف (نظر رحمت سے ) متوجہ رہتا ہے پس جب وہ (شخص ) ادھر اُدھر دیکھتا ہے تو اس کی طرف سے توجہ ہٹا لیتا ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل کتاب الصّلوٰۃ) (909)
« Previous 2345678910 Next » 

99

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق