نماز

  • حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ (حارث بن ربعی) انصاری صحابی سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ امامہ اپنی نواسی کو اٹھائے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے جو حضرت زینب رضی اللہ عنہا آپؐ کی صاحبزادی اور ابو العاص بن ربیعہ بن عبدشمس (آپؐ کے داماد) کی بیٹی تھیں جب آپؐ سجدہ کرتے تو اُن کو زمین پر بٹھا دیتے اور جب کھڑے ہوتے اِن کو اٹھا لیتے۔

    (بخاری، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ، حدیث نمبر490 )