حضرت عمر بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروری ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ سے بیٹھ کر نمازپڑھنے کے متعلق دریافت کیا تو آپؐ نے فرمایا آدمی کا کھڑا ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے۔ اور لیٹ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے اور لیٹ کر مریض وغیرہ نماز پڑھنے میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کی نسبت آدھا ثواب ملتا ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (951)