حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نماز صبح (باجماعت) پڑھ رہے تھے ۔ کہ ایک آدمی آیا اور اس نے دورکعتیں پڑھیں پھر نبی ﷺ کے ساتھ نماز میں شریک ہو گیا پس آپ ﷺ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا اے فلاں! ان دو نمازوں میں سے (کون سی نماز تو نے شمار کی) وہ نماز جو تو نے اکیلے میں پڑھی یا وہ نماز جو تو نے ہمارے ساتھ پڑھی۔
(سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصّلوٰۃ) (1265)