حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا یونس ؑ نے مچھلی کے پیٹ میں اپنے رب سے یوں دعا مانگی۔  لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظلمین۔  (الانبیاء ۲۱:۸۷) ترجمہ۔( آپ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، آپ پاک ہیں جب کہ میں ہی ظلم کرنے والوں میں سے ہوں)۔ جو مسلمان بھی ان کلمات کے ساتھ دعا کرتا ہے تو اس کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔
(ترمذی)