دعائیں

  • حضرت ابی عیاش زرقی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو آدمی صبح کے وقت یہ دعائیہ کلمات کہے گا  لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شئی قدیر۔  ترجمہ۔ (اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے، اسی کے لئے حمدو ثنا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے)۔تو اسے اسماعیل ؑ کی اولاد سے غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب حاصل ہوگا اور اس کے نامہ اعمال میں 10 نیکیاں شامل ہوں گی اور 10 برائیاں مٹادی جائیں گی اور 10 درجات بلند ہونگے اور وہ شام تک شیطان کے شر سے محفوظ رہے گا اور اگر یہ کلمات شام کے وقت کہے تو اس کے لئے صبح تک اسی کے مطابق بدلہ ہوگا۔

    (ابوداوُد، ابن ماجہ)