دعائیں

  • حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا انہوں نے کہا آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص رات کو جاگ اٹھے پھر یہ کہے۔ لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، وھو علی کل شئی قدیر۔ الحمدللہ وسبحان اللہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر ولا حول ولا قوۃ الا باللہ  پھر دعا مانگے یا یوں کہے یا اللہ مجھ کو بخش دے تو اس کی دعا قبول ہوگی اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز قبول ہوگی۔

    (بخاری، جلد اول کتاب التہجد حدیث نمبر:1088)