حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روا یت ہے کہ رسو ل کریم ﷺ نے ایک ایسے شخص کی عیادت کی جو چوزہ کی طرح کمزور ہوگیا تھا .رسول کر یم ﷺ نے اس سے فر ما یا ۔تم اللہ تعا لیٰ سے کس چیز کی دعا کرتے تھے ؟اس نے کہا میں یہ سوال کرتا تھا اے اللہ ،آپ مجھ کو آخرت میں جو سزا دینے وا لے ہیں تو اس کے بدلہ مجھے دنیا میں ہی سزا دے دیجئے۔رسو ل کریم ﷺ نے فر مایا .سبحان اللہ (اللہ تعا لیٰ تمام عیبوں سے پا ک ہے )تم اس کی طا قت نہیں رکھتے تم نے یہ دعا کیوں نہ کی ۔  ربنا اتنا فی الد نیا حسنۃوفی الاخرۃحسنۃ وقنا عذاب النا ر  (ترجمہ)اے اللہ ہمیں دنیا میں بھی اچھی چیزیں عطا کیجئے اور آخرت میں بھی عمدہ نعمتیں عطا فرماےئے اور ہمیں دوزخ کے عذا ب سے بچا ئیے۔(سورۃالبقرہ ۲آیت ۲۰۱)پھر آپ ﷺ نے اس کے لیے دعا صحت کی دعا کی تو اللہ رب العزت نے اس کو شفا دے دی۔
(مسلم ، کتا ب الذکر والدعا وا لتوبۃوالا استغفا ر )