حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ اللہم انی اعوذبک من الاربع من علم لا ینفع ومن قلب لا یخشع ومن نفس لا تشبع ومن دعآء لا یسمع۔ ترجمہ۔( اے اللہ، میں آپ سے 4چیزوں سے پناہ مانگتا ہوں۔ ۱۔ایسا علم جومفید نہ ہو، ۲۔ایسا دل جس میں اللہ تعالیٰ کا خوف نہ ہو ،۳۔ایسا نفس جس میں قناعت نہ ہو،۴۔ایسی دعا جو قبول نہ ہو)۔
(ابوداوُد، ابن ماجہ)