دعائیں

  • حضرت عبداللہ بن بریدہ ؒ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے ایک شخص کو ان کلما ت سے دعا کرتے ہو ئے سنا . ’’اللھم انی اسئلک انی اشھد انک انت اللہ لا الہ الا انت الا حد الصمد الذی لم یلد ولم یو لد ولم یکن لہ کفوااحد  ۔‘‘ (ترجمہ)(الٰہی میں آپ سے سوال کرتا ہوں ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی اللہ ہے،تیرے سوا کو ئی معبود نہیں ،تو یکتا ہے ، بے نیا ز ہے ،جس کی اولا د ہے نہ با پ اور نہ کو ئی اس کا ہم سر ہے )۔توآپ ﷺفرمایا تُو نے اﷲ سے ایسے نام کے ساتھ سوال کیا ہے جب اس (نام) کے ساتھ سوال کیا جاتا ہے تو وہ عطا کرتا ہے اور جب اس نام کے ساتھ دعا کی جائے تو وہ قبول کرتا ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول کتا ب الصلوٰۃ :1493)