دعائیں

  • حضرت ابی مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا طہارت (صفائی ستھرائی) نصف ایمان ہے اور الحمدللہ ترازو کو بھر دے گا (یعنی اس قدر اس کا ثواب ہے کہ اعمال تولنے والا ترازو اس کے اجر سے بھرجائے گا) اور سبحان اللہ اور الحمدللہ دونوں (اجر و ثواب کے اعتبار سے) آسمانوں اور زمین کے درمیان کی جگہ کو بھر دیں گے اور نماز نور ہے اور صدقہ (مومن ہونے کی) دلیل ہے اور صبر روشنی ہے اور قرآن یا تو تمہارے موافق دلیل ہوگا ( اگر سمجھ کر پڑھا اور اس پر عمل کیا) ورنہ تمہارے خلاف دلیل ہو گا (اگر اس کا مرتبہ نہ جانا اور عمل نہ کیا) ہر آدمی جب صبح کو اٹھتا ہے تو اپنے آپ فروخت کردیتا ہے (یا نیک کام کرکے اپنے آپ کو آزاد کرتا ہے یا برے کام کرکے اپنے آپ کو تباہ کرلیتا ہے)

    (مسلم ، کتاب الطہارۃ )