دعائیں

  • حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو آدمی ہر دن صبح اور شام کے وقت 3 بار یہ دعا مانگتا ہے تو اس کو کوئی چیز تکلیف نہ دے گی۔  بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمعہ شیء فی الارض ولا فی السمآء وھو السمیع العلیم۔  ترجمہ۔ (اللہ کے نام کے ساتھ (مدد طلب کرتا ہوں) جس کے ذکر کے ساتھ زمین اور آسمان میں کوئی چیز تکلیف نہیں دے سکتی، وہ زیادہ سننے والا اور زیادہ علم والا ہیں)۔عثمانؓ کہتے ہیں کہ میں فالج زدہ تھا۔ ایک آدمی میری طرف دیکھنے لگا تو میں نے اس سے کہا تم مجھے کیوں دیکھ رہے ہو؟ یقین کرو۔ حدیث اسی طرح ہے جس طرح میں نے تمہیں بتائی ہے۔البتہ میں اس دن یہ دعا پڑھنا بھول گیا تھا اور اللہ تعالیٰ کی تقدیر پوری ہوگئی۔

    (ابن ماجہ، ترمذی، ابوداوُد)