حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا! جب تم میں سے کوئی شخص لوگوں کو نماز پڑھائے تو ہلکی پڑھائے کیونکہ ان (مقتدیوں) میں کمزور، بیمار اور بوڑھے ہوتے ہیں جب اپنی تنہا نماز پڑھے تو جتنی چاہے لمبی کرے۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (838)