نماز

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں رسول اللہ ﷺ نماز کی پابندی کی ابتداء تکبیر سے، قرأء ت کی ابتداء الحمد اللہ رب العالمین سے کرتے تھے۔ جب رکوع کرتے تو سر اونچا کرتے نہ نیچا بلکہ ان دونوں کے درمیان (برابر)۔ جب رکوع سے سر اٹھاتے تو سجدہ نہ کرتے جب تک اطمینان سے کھڑے نہ ہو جاتے ۔ جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو (دوسرا) سجدہ نہ کرتے یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاتے ہر دو رکعت کے بعد ’’التحیات‘‘ پڑھتے تھے جب بیٹھے تو بائیں پاؤں کو بچھاتے اور داہنے پاؤں کو کھڑا کرتے شیطان کی طرح بیٹھنے اور درندے کی طرح ہاتھ بچھانے سے منع فرماتے تھے اور نماز کو سلام سے ختم فرماتے تھے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (783)