جہاد فی سبیل اللہ

  • حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے دن فرمایا اس فتح کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاداور بہت ہے جب تم جہاد کے لئے طلب کئے جاؤ تو کوچ کرو۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب جہاد 1590)
  • حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ مجاہد میری راہ میں ہے اس کی ضمانت مجھ پر ہے اگر اس کی روح قبض کروں اورا س کو جنت کا وارث کردوں اور اگراپنے گھر کی طرف لوٹے تو اجر اور غنیمت کے ساتھ لوٹے۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب فضائل جہاد 1620)
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو اللہ کی راہ میں قتل ( شہید ) ہونا سچے دل سے مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو شہید کا ثواب دے گا۔

    (جامع ترمذی ،جلد اول باب فضائل جہاد 1652)
  • حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا جو اللہ سے شہادت اپنے سچے دل سے مانگے اللہ تعالیٰ اسے شہید کے مرتبے پر پہنچادے گا اگرچہ بستر پر مرے۔

    (جامع ترمذی، جد اول باب فضائل جہاد 1653)(سنن ابوداوُد،ترمزی)
  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کونسا عمل افضل ہے؟ آپؐ نے فرمایا اللہ پر ایمان لانا اور اس کے رسول پر۔ پھر پوچھا پھر کونسا؟ فرمایا جہاد نیکیوں کاکوہان ہے ۔پوچھا پھر کونسا؟ یارسول اللہ! فرمایا حج مقبول۔

    (جامع ترمذی، جلد اول باب فضائل جہاد1658)
  • حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ لڑائی میں فریب جائز ہے۔

    (جامع ترمذی جلد اول باب جہاد 1657)
  • حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارے جانے والے شہید کے علاوہ شہادت کی موت 7قسم کی ہوتی ہیں۔ ۱۔ طاعون سے مرنے والا۔ ۲۔پانی میں ڈوب کر مرنے والا۔ ۳۔پہلو کے درد میں مرنے والا۔ ۴۔پیٹ کی بیماری میں مرنے والا۔ ۵۔کسی چیز کے نیچے دب کر مرنے والا۔ ۶۔آگ میں جل کر مرنے والا۔ ۷۔بچہ جنتے وقت فوت ہونے والی عورت۔

    ( ابوداوُد، نسائی)
  • حضرت فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ہر مرنے والے آدمی کا عمل ختم ہوجاتا ہے سوائے اس آدمی کے جو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں پہرہ دیتے ہوئے مرا، تو ایسے آدمی کے عمل میں قیامت تک اضافہ ہوتا رہے گا اور قبر کے فتنہ سے محفوظ رہے گا۔

    (ترمذی، ابوداوُد)
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں اونٹنی کا دودھ دوہنے کے وقت کے برابر بھی جہاد کیا اس کے لئے جنت واجب ہوگئی اور جس آدمی کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں زخم یا چوٹ لگی، وہ زخم یا چوٹ قیامت کے دن اتنا بڑا ظاہر ہوگا جیسا کہ دنیا میں بڑے سے بڑا زخم یا چوٹ ہوتی ہے۔ اس کے زخم کے خون کا رنگ زعفران جیسا اور خوشبو کستوری جیسی ہوگی۔

    (ترمذی، ابوداوُد، نسائی)
  • حضرت خریم بن فاتک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں خرچ کیا اس کے لئے 700 گنا تک اجرو ثواب بڑھا کر اس کے نامہ اعمال میں شامل ہوگا ۔

    ( ترمذی، نسائی)
« Previous 123456 Next » 

57

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق