حضرت جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی راہ میں مارے جانے والے شہید کے علاوہ شہادت کی موت 7قسم کی ہوتی ہیں۔ ۱۔ طاعون سے مرنے والا۔ ۲۔پانی میں ڈوب کر مرنے والا۔ ۳۔پہلو کے درد میں مرنے والا۔ ۴۔پیٹ کی بیماری میں مرنے والا۔ ۵۔کسی چیز کے نیچے دب کر مرنے والا۔ ۶۔آگ میں جل کر مرنے والا۔ ۷۔بچہ جنتے وقت فوت ہونے والی عورت۔
( ابوداوُد، نسائی)