حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جس آدمی نے اللہ تعالیٰ کے راستہ میں اونٹنی کا دودھ دوہنے کے وقت کے برابر بھی جہاد کیا اس کے لئے جنت واجب ہوگئی اور جس آدمی کو اللہ تعالیٰ کے راستہ میں زخم یا چوٹ لگی، وہ زخم یا چوٹ قیامت کے دن اتنا بڑا ظاہر ہوگا جیسا کہ دنیا میں بڑے سے بڑا زخم یا چوٹ ہوتی ہے۔ اس کے زخم کے خون کا رنگ زعفران جیسا اور خوشبو کستوری جیسی ہوگی۔
(ترمذی، ابوداوُد، نسائی)