حضرت سعدیؒ اپنے والد یا چچا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھا تو آپ اپنے رکوع و سجود میں تین بار ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِ ہٖ‘‘ کہنے کے برابر ٹھہرتے تھے۔