حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فر مایا کہ کو ئی شخص کھڑا ہو کر جو تا پہنے۔
( سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4135)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا جب تم میں سے کوئی جوتے پہنے تو داہنے ہاتھ سے شروع کرے اور جب اتارے تو باہنے سے شروع کرے اور داہنا پہلے پہنا جائے اور بعد میں اتاراجائے۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب لباس :1778) ( سنن ابی دا وُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4139)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسو ل کریم ﷺ اپنے تمام امور میں حتی المقدور داہنی طرف کو پسند کرتے تھے پا کیزگی کے بارے میں ،کنگھی کرنے میں اور جو تے پہننے میں ۔
( سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس:4140)حضرت ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم لباس پہنو اور جب تم وضو کرو تو اپنی دائیں جانب سے شروع کرو۔
(سنن ابی داوُ د، جلد سوئم کتاب اللباس:4141)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس کے بال ہوں وہ ان کا احترام کرے۔(یعنی اُن کو صاف ستھرا رکھے)۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الترجل :4163)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جسے خوشبو پیش کی جائے تو وہ واپس نہ کرے (قبول کرے) کیونکہ وہ اچھی مہک (خوشبو) والی اور خفیف وزن والی ہے۔
(سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الترجل :4172)حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سرمہ لگاؤ اس لئے کہ وہ بینائی کو صاف کرتا ہے اور پلکوں کو اگاتا ہے اورانہوں نے کہا نبی ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی کہ اس سے سرمہ لگاتے تھے آپؐ ہر رات میں تین تین سلائی اس (دائیں) آنکھ میں اور تین سلائی اس (بائیں) آنکھ میں(ڈالتے تھے) ۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب لباس :1757)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ جب قمیص پہنتے تو دائیں طرف سے شروع کرتے۔
(ترمذی)حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مومن کا تہہ بند نصف پنڈلی تک ہونا چاہئے۔ اگر ٹخنوں تک ہوجائے تب بھی کچھ گناہ نہیں لیکن اس سے نیچے دوزخ میں لے جانے کا باعث ہے۔ آپ ﷺ نے یہ بات 3 مرتبہ فرمائی کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس آدمی کی طرف نہیں دیکھیں گے جو تکبر کہ وجہ سے تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکا کر چلتا ہے۔
(ابوداوُ د، ابن ماجہ)حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے دنیا میں شہرت کا لباس پہنا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کو ذلت کا لباس پہنائیں گے۔
(ابن ماجہ، ابوداوُد)« Previous 123 Next » 25 |