لباس کے آداب

  • حضرت جابررضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ ہمارے پاس ملاقات کے لئے تشریف لائے۔ آپ ﷺ نے ایک آدمی کو دیکھا جو پریشان حال تھا، اس کے بال بکھرے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کیا یہ آدمی ایسا انتظام نہیں کرسکتا کہ اپنے سر کے بال درست کرسکے؟ اور پھر ایک دوسرا آدمی دیکھا، جس کے کپڑے میلے کچیلے تھے تو آپ ﷺ نے فرمایا: کیا یہ آدمی اپنے لباس کو (صاف کرنے کا انتظام نہیں کرسکتا؟

    (سنن ابی داوُد، جلد سو ئم کتاب اللبا س :4062) (نسائی)
  • حضرت ابی مالک بن ربیعہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، میرا لباس (میری حیثیت کے لحاظ سے) معمولی تھا۔ آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا کیا تم مالدار ہو؟ میں نے اثبات میں جواب دیا۔ (پھر) آپ ﷺ نے پوچھا، کس قسم کا مال ہے؟ میں نے جواب دیا اللہ تعالیٰ نے مجھے اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے اور غلام ہر طرح کے مال سے نوازا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا جب اللہ تعالیٰ نے تم کو ہر قسم کے مال سے نوازا ہے تو اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کے اثرات تم پر دکھائی دینے چاہئیں۔

    ( سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب اللباس :4063) (نسائی)
  • حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ایک ایسے آدمی سے فرمایا جس نے پیتل کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ کیا وجہ ہے کہ مجھے تم میں بتوں کی بو آتی ہے؟ اس آدمی نے انگوٹھی پھینک دی۔ پھر وہ آیا اور اس وقت اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔آپ ﷺ نے فرمایا: کیا وجہ ہے میں دیکھ رہا ہوں کہ تم نے دوزخیوں کا زیور پہن رکھا ہے؟ اس آدمی نے انگوٹھی کو پھینک دیا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ میں کس دھات سے انگوٹھی بنواؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا چاند ی کی لیکن اس کا وزن ایک مثقال (تقریباً ساڑھے چار4.5 گرام) سے کم ہو۔

    (ترمذی،ابوداوُد،نسائی)
  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مردوں کی خوشبو وہ ہے جس کی مہک ہو اور رنگ نہ ہو اور عورتوں کی خوشبو وہ ہے جس کا رنگ ہو اور مہک نہ ہو۔

    (ترمذی، نسائی)
  • حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکریم ﷺ کے پاس عمدہ قسم کی خوشبو تھی جس کو آپ ﷺ استعمال کرتے تھے۔

    (ابوداوُد )
« Previous 123 Next » 

25

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق