حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا مومن کا تہہ بند نصف پنڈلی تک ہونا چاہئے۔ اگر ٹخنوں تک ہوجائے تب بھی کچھ گناہ نہیں لیکن اس سے نیچے دوزخ میں لے جانے کا باعث ہے۔ آپ ﷺ نے یہ بات 3 مرتبہ فرمائی کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس آدمی کی طرف نہیں دیکھیں گے جو تکبر کہ وجہ سے تہبند (ٹخنوں سے نیچے) لٹکا کر چلتا ہے۔
(ابوداوُ د، ابن ماجہ)