حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سرمہ لگاؤ اس لئے کہ وہ بینائی کو صاف کرتا ہے اور پلکوں کو اگاتا ہے اورانہوں نے کہا نبی ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی کہ اس سے سرمہ لگاتے تھے آپؐ ہر رات میں تین تین سلائی اس (دائیں) آنکھ میں اور تین سلائی اس (بائیں) آنکھ میں(ڈالتے تھے) ۔
(جامع ترمذی، جلد اول باب لباس :1757)