روزہ

  • حضرت ابی قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ سے پیر کے روزہ کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا اس دن میں پیدا ہوا اور اس دن مجھ پر وحی نازل کی گئی۔

    (مسلم ، کتاب الصیام)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ سے پوچھا گیا فرض نماز کے بعد کونسی نماز سب سے افضل ہے اور ماہ رمضان کے بعد کس ماہ کے روزے سب سے افضل ہے آپؐ نے فرمایا : فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز تہجد کی نماز ہے اور ماہ رمضان کے بعد سب سے افضل روزے (اللہ تعالیٰ کے مہینہ) محرم کے ہیں۔

    (مسلم، کتاب الصیام)
  • حضرت ابی ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر اس کے بعد شوال کے بھی 6 روزے رکھے تو یہ (شخص) ہمیشہ روزے رکھنے کی طرح ہے(یعنی اسے پورا سال روزے رکھنے کا ثواب ملے گا)۔

    (مسلم ، کتاب الصیام)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا لیلۃ القدر (شب قدر) کو رمضان کے آخری عشرہ (10 راتوں ) میں تلاش کرو۔

    (مسلم، کتاب الصیام)
  • حضرت عریاض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے رمضان میں مجھے سحری کی دعوت دی تو فرمایا آؤ! صبح کے بابرکت کھانے کی طرف۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوئم کتاب الحیاء (2344
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی (صبح کی )اذان سنے اور (کھانے پینے کا ) برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو وہ اسے نہ رکھے حتیٰ کہ اس سے اپنی ضرورت پوری کرے۔

    (سنن ابی داوُد جلد دوئم، کتاب الحیاء) (2350)
  • حضرت سلمان بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جب تم میں سے کسی کا روزہ ہو تو وہ کھجور سے افطار کرے ۔ پس اگر کھجور نہ ملے تو پانی سے ، کیونک پانی پاک کرنے والا ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الحیاء ) (2355)
  • حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا جو شخص اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملے کہ وہ ان کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو، پانچوں وقت کی نماز پڑھتا ہو اور رمضان کے روزے رکھتا ہو اس کی مغفرت کردی جائے گی۔

    (مسند احمد)
  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی روزہ دار ہو تو وہ فحش کلام اور جاھلانہ امور سے پرہیز کرے اگر کوئی دوسرا شخص اس سے لڑائی کرے یا گالی گلوچ کرے تو وہ کہے کہ میں تو روزہ دار ہوں۔ میں تو روزہ دار ہوں۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الحیاء) (2363)
  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ روزہ کی حالت میں (اپنی ازواج مطہرات میں سے کسی کا ) بوسہ بھی لیتے تھے۔ اور جسم کو جسم سے ملا بھی لیتے تھے لیکن آپؐ کو اپنی حاجات اور نفس پر بہت زیادہ کنٹرول تھا۔

    (سنن داوُد جلد دوئم، کتاب الحیاء ) (2382)
« Previous 123456 Next » 

51

اعتقاد

نیکیاں

حقوق ومعاشرت

منکرات

شان رسول ﷺ

فضائل

دعا ئیں

متفرق