حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے انصار کی ایک عورت (ام سنان) سے فرمایا ۔ تو ہمارے ساتھ حج کیوں نہیں کرتی! وہ کہنے لگی میرے پاس پانی لادنے والا ایک اونٹ تھا اس پر فلانے کا باپ یعنی اس کا خاوند اور اس کا بیٹا سوار ہو کر کہیں چل دیا ہے۔ ایک ہی اونٹ چھوڑگیا ہے اس پر ہم پانی لادتے ہیں ۔ آپؐ نے فرمایا جب رمضان المبارک آئے تو عمرہ کرلے۔ رمضان میں عمرہ حج کرنے کے برابر ہے یا ایسا ہی کچھ فرمایا۔
(بخاری،جلد اوّل، کتاب العمر ہ حدیث نمبر 1668 )