روزہ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے فرمایا روزہ (دوزخ کی) ڈھال ہے ۔ روزے میں فحش باتیں نہ کرو نہ جہالت کی باتیں اگر کوئی اس سے لڑے یا گالی دے تو دوبار کہہ دے میں روزہ دار ہوں۔ قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہترہے۔ اللہ فرماتا ہے روزہ دار میرے لئے اپنا کھانا پانی چھوڑ دیتا ہے اور اپنی خواہش ترک کردیتا ہے۔ روزہ خاص میرے لئے ہے اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور ایک نیکی کے بدلے دس نیکیوں کا ثواب ملے گا۔

    (بخاری، جلد اوّل کتاب الصوم، حدیث نمبر 1776 )