حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : بلند آواز سے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا سب کے سامنے صدقہ دینے والے کی طرح ہے اور ہلکی آواز میں تلاوت کرنے والا چھپا کر صدقہ دینے والے کی طرح ہے۔
(ترمذی،ابوداوُد،نسائی)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک حدیث قدسی میں اپنے رب کا ار شاد مبارک نقل فرماتے ہیں : تم خرچ کرو میں تمہیں دوں گا ۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اللہ تعا لیٰ کا ہاتھ یعنی اس کا خزانہ بھرا ہوا ہے ۔ رات اور دن کا مسلسل خرچ اس خزانہ کو کم نہیں کرتا ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ جب سے اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو پیدا کیا اور (اس سے بھی پہلے جب کہ ) اُس کا عرش پانی پر تھا کتنا خرچ کیا ہے (اس کے با وجود ) اس کے خزانہ میں کچھ کمی نہیں ہو ئی ، تقدیر کے اچھے برے فیصلوں کا ترازوان ہی کے ہاتھ میں ہے ۔
( بخاری)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب انسان فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اعمال کا ثواب منقطع ہوجاتا ہے لیکن تین اعمال کا ثواب جاری رہتا ہے۔ ۱۔صدقہ جاریہ۔ ۲۔علم نافع۔ ۳۔نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔
(مسلم ، کتاب الوصیۃ )حضرت ابی مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک صحابی رضی اللہ عنہ اونٹنی کی مہار پکڑ کر لائے اور کہنے لگے یہ اللہ کی راہ میں ہے۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تمہیں اس کے بدلہ قیامت کے دن 7 سو اونٹنیاں ملیں گی اور ان سب کے نکیل ڈلی ہوئی ہوگی۔
(مسلم ، کتاب الامارۃ )حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: صدقہ دینے سے مال میں کمی نہیں ہوتی، کسی کو معاف کرنے سے اللہ تعالیٰ معاف کرنے والے کی عزت میں اضافہ فرماتے ہیں اور جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے عاجزی کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کرتے ہیں۔
(مسلم ، کتاب البر والصلۃ )حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مومن سیدھا سادہ اور سخی جبکہ فاجر فساد برپا کرنے والا ،بخیل ہوتا ہے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4790)حضرت ابی ذررضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آ پ ﷺ نے فرما یا ابن آدم کے ہر جوڑ پر صبح صدقہ ہوتا ہے اپنے ملنے والے کو سلام کرنا صدقہ ہے نیکی کا حکم دینا اور بر ائی سے منع کر نا صدقہ ہے راستہ سے تکلیف دہ چیز دور کر نا صدقہ ہے اپنی بیوی سے مباشرت کرنا صدقہ ہے صحابہ کرامؓ نے عرض کیا : اے اللہ کے رسو ل: اگر کوئی اپنی شہوت پوری کرے پھر بھی صدقہ ہے۔؟آپ نے فر ما یا اگر کو ئی گنا ہ کرے تو کیا وہ گناہگار نہیں ہوگا ، آپ ﷺ نے فرما یاہر جو ڑ سے دو رکعت نماز چاشت کا فی ہو جاتی ہے۔
(سنن ابی د اوُد،جلد سو ئم کتاب الادب :5243)حضرت قیس بن ابی غر زہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ کے عہد مبارک میں ہمارا نام،دلال (ایجنٹ) تھا ،پس ایک دفعہ نبی ﷺ ہمارے پاس سے گزرے تو انہوں نے ہمارے لیے ایسا نام تجویز فرمایا جو پہلے سے بہت اچھا تھا ۔ پس آپ ﷺ نے فرمایا : اے تجا رکی جماعت : تجارت میں لغو باتیں اور قسم بہت چلتی ہیں ، پس تم اس تجا ر ت کے سا تھ صدقہ ملادیا کرو (یعنی صدقہ کیا کر و ،وہ ان لغو باتوں اور قسم وغیرہ کا کفار ہو جائے گا) ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد دوم کتا ب ابیوع :3327)حضرت عبیداللہ بن عدی بن الخیار ؒ سے روایت ہے کہ مجھے دو آدمیوںؓ نے بتایا کہ وہ حجتہ الوداع کے مو قعہ پر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ ﷺ اس وقت صدقہ تقسیم کر رہے تھے ۔پس انہوں نے بھی صدقہ کا مطالبہ کیا تو آپ ﷺ نے انہیں دیکھا اور پھر نظر جھکالی ۔ آپ ﷺ نے انہیں دیکھا کہ دونوں قوی اور طاقت ور ہیں تو آ پ ﷺ نے فرما یا تم چاہتے ہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں (لیکن ایک بات ہے ) کہ غنی اور کمائی کرنے والے صحت مند شخص کے لیے اس میں کسی قسم کا کوئی حق نہیں ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوٰۃ :1633)حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فر ما یا سائل اگرچہ گھوڑے پر سوار ہوکر آئے تب بھی اس کا حق ہے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتا ب الز کوٰۃ :1667)« Previous 123456 Next » 58 |