حضرت عبیداللہ بن عدی بن الخیار ؒ سے روایت ہے کہ مجھے دو آدمیوںؓ نے بتایا کہ وہ حجتہ الوداع کے مو قعہ پر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ ﷺ اس وقت صدقہ تقسیم کر رہے تھے ۔پس انہوں نے بھی صدقہ کا مطالبہ کیا تو آپ ﷺ نے انہیں دیکھا اور پھر نظر جھکالی ۔ آپ ﷺ نے انہیں دیکھا کہ دونوں قوی اور طاقت ور ہیں تو آ پ ﷺ نے فرما یا ’’ تم چاہتے ہو تو میں تمہیں دے دیتا ہوں (لیکن ایک بات ہے ) کہ غنی اور کمائی کرنے والے صحت مند شخص کے لیے اس میں کسی قسم کا کوئی حق نہیں ۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الزکوٰۃ :1633)