حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ مجھ کو آنحضرت ﷺ نے فر مایا (خیرات کو) مت روکو ورنہ تیرا رزق بھی روکا جا ئے گا۔
(بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1349)حضرت عبدہ رضی اللہ عنہ سے یہی حدیث روایت ہے اس میں یہ ہے مت گن، ورنہ اللہ بھی تجھے شمار سے دے گا۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر :1350)حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ آنحضرت ﷺ کے پاس آئیں، آپ ﷺنے فرمایا تھیلیوں میں بند کرکے روپیہ پیسہ مت رکھ ورنہ اللہ تیرا بھی رزق بند کرکے رکھ لے گا۔ جہاں تک ہوسکے خیرات کرتی رہ۔
(بخاری ،جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1351)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کوئی دن ایسا نہیں ہوتا جو بندے پر گزرے جس دن صبح کو دو فرشتے (آسمان سے) نہ اترے ہوں ان میں ایک تو یوں دعا کرتا ہے، یا اللہ! خرچ کرنے والے کو اس کا بدل دے اور دوسرا یوں دعا کرتا ہے یا اللہ! بخیل کا مال تباہ کردے۔
(مسلم ،کتاب الزکوہ،بخاری ، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1358)حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہر مسلمان کو خیرات (صدقہ) کرنا ضرور ی ہے۔لوگوں نے کہا یارسول اللہ! جس کے پاس مال نہ ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے خود بھی فائدہ اٹھائے اور خیرات بھی کرے۔ لوگوں نے کہا اگر یہ بھی نہ ہوسکے آپؐ نے فرمایا تو اچھی بات پر عمل کرے اور بری بات سے باز رہے اس کے لئے یہی خیرات ہے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1361)حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے تھے کہ میں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لئے دے دیا جس کو دیا تھا اس نے اس کو خراب کردیا پھر میں نے اس کو خریدنا چاہا میں سمجھا وہ سستا بیچ دے گا ۔پھر میں نے آنحضرت ﷺ سے پوچھا آپؐ نے فرمایا اس کو مت خرید اور اپنی کی ہوئی خیرات مت واپس لے۔ اگرچہ وہ ایک روپیہ میں تجھے دے دے کیونکہ خیرات دے کر اس کو واپس خریدنا ایسا ہے جیسے قے کرکے پھر چاٹنے والا۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1403)حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ بھلائی پہنچانے میں سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب حضرت جبرائیل ؑ آپؐ سے ملتے رہتے تو آپؐ اور دنوں سے زیادہ سخاوت کرتے( جبرائیل ؑ رمضان میں ہر رات آپؐ سے ملا کرتے) رمضان گزرنے تک وہ آپؐ سے قرآن کا دور کیا کرتے تو جن دنوں میں جبرائیلؑ آپؐ سے ملتے رہتے آپؐ چلتی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی پہنچانے میں سخی ہوتے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الصوم حدیث نمبر :1784)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا جب عورت اپنے خاوند کی کمائی میں سے اس کی بغیر اجازت کچھ خیرات کرے تو عورت کو مرد کا آدھا ثواب ملے گا۔
(بخاری ،جلد اول کتاب البیوع حدیث نمبر:1937 )حضرت اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا خرچ کر اور گنا مت کر اللہ بھی گن گن کر دے گا اور نہ جوڑ رکھ اللہ بھی روک رکھے گا۔
(بخاری ، جلد اول کتاب الہبۃ حدیث :2420)حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص صبح بیدار ہوتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے پھر فرمایا سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے۔ الحمدللہ کہنا صدقہ ہے۔ اور لا الہ الا اللہ کہنا بھی صدقہ ہے۔ اور اچھی بات کا حکم دینا بھی صدقہ ہے۔ اور بری بات سے روکنا بھی صدقہ ہے۔ اور چاشت کی دو رکعتیں نماز پڑھ لینا ان سب سے کفایت کرجاتا ہے۔
(مسلم، کتاب صلوۃ المسافر دقصرھا )« Previous 123456 Next » 58 |