حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا جب انسان فوت ہوجاتا ہے تو اس کے اعمال کا ثواب منقطع ہوجاتا ہے لیکن تین اعمال کا ثواب جاری رہتا ہے۔ ۱۔صدقہ جاریہ۔ ۲۔علم نافع۔ ۳۔نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے۔