حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تمہیں ایسی عبادت نہ بتاؤں جس سے گناہ مٹ جائیں اور جنت میں درجات بلند ہو؟ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: کیوں نہیں اے اللہ کے ر سول ﷺ ضرور بتائیں۔ آپؐ نے فرمایا کہ سختی اور تکلیف کے وقت بھی مکمل وضو کرنا (جیسے سخت سردی میں) اور قدموں کا سجدہ تک زیادہ ہونا (فاصلہ لمبا ہونا ) اور انتظار کرنا دوسری نماز کا ایک نماز کے بعد۔
(مسلم، کتاب الطہارۃ )