حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ بھلائی پہنچانے میں سب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں جب حضرت جبرائیل ؑ آپؐ سے ملتے رہتے تو آپؐ اور دنوں سے زیادہ سخاوت کرتے( جبرائیل ؑ رمضان میں ہر رات آپؐ سے ملا کرتے) رمضان گزرنے تک وہ آپؐ سے قرآن کا دور کیا کرتے تو جن دنوں میں جبرائیلؑ آپؐ سے ملتے رہتے آپؐ چلتی ہوا سے بھی زیادہ بھلائی پہنچانے میں سخی ہوتے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الصوم حدیث نمبر :1784)