حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہر مسلمان کو خیرات (صدقہ) کرنا ضرور ی ہے۔لوگوں نے کہا یارسول اللہ! جس کے پاس مال نہ ہو۔ آپ ﷺ نے فرمایا وہ اپنے ہاتھ سے محنت کرے خود بھی فائدہ اٹھائے اور خیرات بھی کرے۔ لوگوں نے کہا اگر یہ بھی نہ ہوسکے آپؐ نے فرمایا تو اچھی بات پر عمل کرے اور بری بات سے باز رہے اس کے لئے یہی خیرات ہے۔
(بخاری، جلد اول کتاب الزکوۃ حدیث نمبر:1361)