حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے مسجد بنائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں گھر بنائیں گے۔
(مسلم ، کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ )حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ مسجدیں ہیں اور سب سے بری جگہ بازار ہے۔
(مسلم ، کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ )حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے اونچی اور بلند مسجد بنانے کا حکم نہیں دیا گیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا تم ان مساجد کی ویسے ہی زیب و آرائش کرو گے جس طرح یہود و نصاریٰ نے اپنے اپنے معبودوں کو مزین کیا۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ :448)حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا قیامت برپا نہیں ہوگی یہاں تک کہ لوگ مساجد کے متعلق فخر و غرور کرنے لگیں گے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ :449)حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے انہیں طائف میں اس جگہ مسجد بنانے کا حکم دیا جہاں مشرکین بت رکھا کرتے تھے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ :450)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھروں (محلوں، قبیلوں) میں مسجدیں بنانے اور انہیں پاک و صاف اور خوشبودار (معطر) رکھنے کا حکم فرمایا۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب السفر 596 تا 594) (سنن ابی داوُد ،جللد اول کتاب الصلوۃ ۴۵)حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے میری امت کے اعمال کی جزا دکھائی گئی یہاں تک کہ مسجد سے کوڑا کرکٹ نکالنے کی وجہ سے جو ثواب ملتا ہے وہ بھی دکھایا گیا مجھے ان کے گناہ بھی دکھائے گئے جس میں سب سے بڑا گناہ یہ تھا کہ کوئی شخص قرآن مجید کی کوئی سورت یا آیت پڑھ کر بھلادے۔
(سنن ابی داوُ د ،جلد اول کتاب الصلوۃ :461)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص نماز سے فارغ ہوکر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دعاکرتے رہتے ہیں جب تک اسکا وضو نہ ٹوٹے یا وہ کھڑا نہ ہوجائے فرشتے یہ دعا کرتے ہیں۔ اللہم اغفرلہ اللہم ارحمہ۔ اے اللہ اسے بخش دے اے اللہ اس پر رحم فرما۔
(سنن ابی داوُ د،جلد اول کتاب الصلوۃ :469)حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جب کوئی شخص مسجد میں آئے تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں ادا کرے۔
(سنن ابی داوُ د ،جلد اول کتاب الصلوۃ :467)حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ہم مسجد میں سوتے تھے اور ہم جوان تھے۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب الصلوۃ :371)« Previous 123 Next » 28 |