حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا مجھے میری امت کے اعمال کی جزا دکھائی گئی یہاں تک کہ مسجد سے کوڑا کرکٹ نکالنے کی وجہ سے جو ثواب ملتا ہے وہ بھی دکھایا گیا مجھے ان کے گناہ بھی دکھائے گئے جس میں سب سے بڑا گناہ یہ تھا کہ کوئی شخص قرآن مجید کی کوئی سورت یا آیت پڑھ کر بھلادے۔
(سنن ابی داوُ د ،جلد اول کتاب الصلوۃ :461)